غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے سٹیوویٹکوف کی جنگ بندی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گارنٹی کے بغیر جنگ بندی کا معاہدہ قابل قبول نہیں۔
حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا تھا کہ ثالث ممالک کو آگاہ کر دیا امریکی ایلچی کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سیز فائر پر اتفاق ہو گیا تھا لیکن ویٹکوف کی واپسی پر تجویز مختلف تھی، دنیا اور اسرائیل کے اتحادی بھی مان چکے ہیں کہ معاہدے میں نیتن یاہو رکاوٹ ہے۔
حماس رہنما باسم نعیم نے کہا کہ حماس جنگ بندی کیلئے کسی بھی موقعے کو ہاتھ سے جانے نہیں دے گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے حماس رہنما باسم نعیم نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےغزہ کی پٹی میں جاری تنازع کے حل کے لئےعرب ممالک سے تعاون کی اپیل بھی مسترد کر دی تھی، امریکی صدرنے اپیل کی تھی کہ اردن، مصر اور دیگرعرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں۔