امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر حملہ، متعدد افراد زخمی

Published On 02 June,2025 06:45 am

بولڈر: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بولڈر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں پیش آیا، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ایف بی آئی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

گورنر کولوراڈو کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بولڈر میں فائرنگ کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں متاثرین کے ساتھ ہیں، امریکا میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسرائیلی بمباری سے روزانہ بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، اب تک اسرائیل کی بمباری سے 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔