غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران فائرنگ کردی۔
اسرائیل کے غزہ میں ڈرون حملے میں 2فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی جارحیت سے 50 فلسطینی شہید اور 400 زخمی ہوگئے، غزہ میں شہدا کی تعداد 54ہزار 930 ہوگئی، زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 26ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔
اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ، رفاہ سمیت مختلف علاقوں میں کیمپوں اور رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا، صیہونی فورسز نے غزہ کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی برقرار رکھی، امدادی سامان کی قلت کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط کا شکار ہوگئے۔