غزہ میں عید کے تیسرے روز بھی اسرئیلی جارحیت جاری، 108 فلسطینی شہید

Published On 08 June,2025 05:19 pm

غزہ: (دنیا نیوز) عید کے تیسرے روز بھی صیہونی حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 108 فلسطینی شہید جبکہ 393 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں گھر پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں امدادی مراکز پر 27مئی سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 581 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 880 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار227 زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو 48 گھنٹوں میں ہسپتال ’’قبرستان‘‘ بن سکتے ہیں، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے مزید علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔