غزہ: (دنیا نیوز) عید قربان آن پہنچی، مگر مظلوم فلسطینیوں کی قربانیاں نہ تھم سکیں۔
صیہونی فورسز کی غزہ میں آگ اور خون کی ہولی جاری ہے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے میں مزید 70 فلسطینی شہید، متعدد زخمی کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق المواسی میں فلسطینیوں کے خمیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید، زیتون کے علاقے میں ایک اور فضائی حملے میں ایک گھر میں موجود 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیل کا غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر بھی حملہ، 3 صحافی شہید، 1 زخمی ہو گیا، الشفاء ہسپتال سے ملحقہ خیمہ بستی پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے خوارک کی تقسیم تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ عزالدین الحدید کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق محمد سنوار کی شہادت کے بعد عزالدین الحدید القسام کے سربراہ بنے، حماس نے محمد سنوار اور عزالدین الحدید کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔