ایران کا اسرائیلی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

Published On 08 June,2025 08:04 pm

تہران: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں۔

ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اور اسرائیلی اسٹریٹجک پاور کی انٹیلیجنس دستاویزات بھی اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دستاویزات حاصل کرنے کے لیے جامع اور پیچیدہ آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا، دستاویزات کی طرح انہیں ایران منتقل کرنے کا طریقہ بھی اہم تھا، اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد منظر عام پر لائیں گے۔