ایران کے جوہری افزودگی نظام کونشانہ بنایا: اسرائیلی وزیراعظم

Published On 13 June,2025 07:05 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری افزودگی نظام کونشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کامقصد اس کے جوہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانا ہے، ایرانی بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور دیگر فوجی اہداف کو بھی نقصان پہنچایا۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ جتنے دن بھی درکار ہوں یہ آپریشن جاری رہے گا، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری ہلاک ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں میں ایران کے کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔