غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی نہ تھمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 103 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے زیادہ تر واقعات غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں پیش آئے، جہاں رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی تعاون سے چلنے والے ایک سماجی ادارے کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار 8 فلسطینی کارکن شہید ہو گئے، ادارے نے تصدیق کی ہے کہ کئی کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض کو اسرائیلی فورسز نے اغوا بھی کر لیا ہے۔
ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلاحی کارکنوں اور امدادی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انسانی بحران شدت اختیار کرگیا۔