صیہونی فورسز کے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے، 42 شہید، درجنوں زخمی

صیہونی فورسز کے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے، 42 شہید، درجنوں زخمی

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے میں مزید 42 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسرائیل نے گزشتہ روز بھی امدادی کیمپ پر حملہ کر کے57 فلسطینی شہید کیے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔