برطانیہ، آسٹریلیا سمیت 5 ممالک کی 2 اسرائیلی انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد

Published On 11 June,2025 12:42 am

لندن: (دنیا نیوز) فلسطینیوں پر تشدد کیلئے اکسانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 5 یورپی ممالک نے 2اسرائیلی انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ پر پابندیاں عائد کی ہیں، برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی سلامتی، وقار اور خطے میں استحکام کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔

ڈیوڈ لیمے نے کہاکہ اسرائیلی وزرا نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہوا دی، غیر میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزرا کا پابندی لگانے والے ممالک میں داخلہ ممنوع ہے، پابندیوں کے تحت دونوں وزرا کے اثاثے منجمد کئے جاسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایاکہ دونوں وزرا مسلسل بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنے کی حمایت کرتے رہے ہیں، پابندیاں لگانے والے ممالک میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور ناروے شامل ہیں۔