تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ تک امداد لیجانے کی کوشش کرنے والی گریٹا تھنبرگ کو ملک بدر کردیا۔
گریٹا تھنبرگ اور دیگر 3 کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے کا فیصلہ کیا، دیگر 8 ارکان نے ملک بدری کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا، اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق گریٹا تھنبرگ فرانس کے راستے سویڈن جانے والی پرواز میں ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔
ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کیا تو انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔