2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا، ایران کا دعویٰ

Published On 14 June,2025 12:00 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا۔

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حکومت کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔