بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں تعینات امریکی فوج نے ایران کے3مبینہ ڈرون مارگرانے کادعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 3 ڈرون مغربی عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد کے قریب مار گرائے، تہران کے پرشین فوجی کمپلیکس اورمختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں، ایران نے ملک بھرکے دفاعی نظام کو فعال کردیا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایرانی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب میں اسرائیلی میزائلوں کو ناکام بنایا، اسرائیل نے تہران کے قریب خاوار ایئربیس پر بمباری کی، ایران کے دفاعی نظام نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مارگرایا۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ نے اسرائیل پر میزائل فائر کر دیا، اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے۔