ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ،عمان کی تصدیق

Published On 14 June,2025 10:30 pm

مسقط: (دنیا نیوز) ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ ہو گیا، عمان نے منسوخی کی تصدیق کر دی۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا جوہری مذاکرات مسقط میں ہونا تھے جو اب نہیں ہو گے۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری اور بات چیت ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے امریکا کے ساتھ اتوار کو شیڈول مذاکرات میں شمولیت نہ کر نے کا فیصلہ کیا تھا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا بے معنی ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وحشیانہ رویے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اتوار کو عمان میں شیڈول تھے۔