تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ اتوار کو شیڈول مذاکرات میں شمولیت نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا بے معنی ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ رویے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
واضح رہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اتوار کو عمان میں شیڈول تھے۔