امریکی فضائی دفاعی نظام اور تباہ کن جہاز اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں: امریکا

Published On 14 June,2025 03:04 pm

واشنگٹن : (دنیا نیوز) امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی میزائلوں کے خلاف دفاعی انتظام کے طور پر امریکی فضائی دفاعی نظام اور تباہ کن بحری جہاز اسرائیل کےلیے موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کے زمینی فضائی دفائی نظام کو بہتر بنانے کےلیے پیٹریاٹ اور ٹرمینل ایئر ڈیفنس سسٹم کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر نصب کر دیا گیا ہے۔

امریکی بحریہ نے یو ایس ایس تھامس ہنڈرکو میزائل دفاعی صلاحیتوں کی وجہ سے مغربی بحیرہ روم سے مشرقی بحیرہ روم روانہ کردیا ہے، امریکا کی جانب سے مختلف مقامات سے دیگر فوجی وسائل بھی مشرق وسطیٰ کی جانب منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔