لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران سے پُرامن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر مزید حملوں پر برطانیہ کو تشویش ہے۔
وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ فوری طور پر کشیدگی کم کی جائے، شہریوں کو مزید نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔