ایران اسرائیل جنگ پر پوپ لیو کا بیان بھی سامنے آ گیا

Published On 14 June,2025 05:46 pm

ویٹی کن سٹی: (دنیا نیوز) ایران اسرائیل جنگ پر پوپ لیو کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

پوپ لیو کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو تحمل اور دانش مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خطے کی بگڑتی صورتحال کو بہت تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے، پوپ لیو نے ایران اور اسرائیلی حکام سے مکالمے، عقل و دانش سے کام لینے کی اپیل کی۔

پوپ لیو نے کہا کہ ایسے نازک لمحے میں ذمے داری اور عقل سے کام لینے کی بھرپور اپیل دہراتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا باہمی احترام، مکالمے سے ہی ممکن ہے، کسی کو بھی دوسرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں۔