اسرائیل کے حملے جاری، ایران کے مزید 2 فوجی کمانڈرز، 3 سائنسدانوں سمیت 8 شہید

Published On 14 June,2025 05:06 pm

تہران: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے جاری ہیں، ایران نے مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

ایران کے مطابق ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی اور ہیڈ آف انٹیلی جنس جنرل غلام رضا محرابی شہید ہوگئے۔

اسرائیل کے تازہ حملے میں ایران کے مزید تین جوہری سائنسدان اور زنجان میں حملے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید ہوئے تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے مزید حملے کیے تو تہران کو جلا کر خاک کر دیں گے، اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی۔