اسرائیلی فوج کو آج رات ایرانی میزائل حملوں کا خدشہ ، شہریوں کو خبردار کردیا

Published On 14 June,2025 10:25 pm

تل ابیب:(دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کو آج رات ایرانی میزائل حملوں کا خدشہ ہے شہریوں کو خبردار کردیا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق آج رات بھی ایران کی جانب سے جوابی حملے متوقع ہیں، ہائی الرٹ جاری کردیا جب کہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

صہیونی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ تل ابیب کے مضافات میں طبی مراکز سے مریضوں کی بنکرز منتقلی شروع کردی۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ طبی مراکز میں ایرانی حملوں میں زخمی افراد کا علاج کیا جارہا تھا، اسرائیل بھر میں ہسپتالوں سے مریضوں کو بنکرز منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔