ماسکو: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ایران اسرائیل کشیدگی اور یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 50 منٹ طویل گفتگو ہوئی، روسی صدارتی دفتر کے مطابق پیوٹن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
کریملن مشیر کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو مفید اور بامقصد رہی۔