ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ایروسپیس فورس کا نیا سربراہ مقرر کردیا

Published On 14 June,2025 08:16 pm

تہران :(دنیا نیوز) ایران نے ایروسپیس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے مجید موسوی کو امیر علی حاجی زادہ کا جانشین مقرر کر دیا، امیر علی حاجی زادہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ نیا تقرر پاسداران انقلاب کی ایئرفورس کی کمان سنبھالنے کیلئے کیا گیا۔