بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے خطرناک ہیں جن کے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔
وانگ یی نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، انہوں نے کہاکہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن بنایا جائے، ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
چین نے اسرائیل کی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا۔