واشنگٹن :(دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں ایران اسرائیل تنازع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ،امریکی شہری کسی بھی صورت عراق اور ایران کا سفر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے، ہماری اولین ترجیح اپنے شہریوں کا تحفظ ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے مڈل ایسٹ فورس بنا دی ۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سفارتی راستوں کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ جنگوں کے خاتمے کو ترجیح دی ہے، مگر ساتھ ہی وہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی شہریوں کو بنکرز میں پناہ لینی پڑ سکتی ہے، اسی لیے ایران کے سفر سے مکمل اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔