ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، طیب اردوان

Published On 18 June,2025 10:24 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ایران اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اپنے جائز دفاع میں مصروف ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہری شہید ہوئے، طبی کارکنوں، خبر ایجنسیوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایرانی جوہری مذاکرات جاری تھے، اس نے جوہری مذاکرت ختم ہونے یا ان کے نتائج کا انتظار کیے بغیر دہشت گردانہ اقدام کیا۔