امریکا کے ایران پر بلا اشتعال حملے سے انتہائی خطرناک صورتحال سامنے آئی ہے: روس

Published On 23 June,2025 04:02 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نیویارک: (دنیا نیوز) روس نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی خطرناک صورتحال سامنے آئی ہے۔

روسی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خود مختار ملک ایران پر بلااشتعال حملہ کیا، امریکا نے حملہ کرکے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، اسرائیل بھی مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی اے ای اے نے تنبیہ کی تھی کہ جوہری تابکاری ہو سکتی ہے، امریکا کو کوئی اختیار نہیں کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدام کرے۔

اسرائیل اور ایران لڑائی روک کر جوہری مذاکرات دوبارہ کریں: انتونیوگوتریس

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری امن کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی، امن کو موقع دینے کے بجائے ایران پر حملہ کیا گیا، خطے کے لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ لڑائی روک کر جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، سفارت کاری کو موقع دیں، شہریوں کی حفاطت کریں، ایران کی خود مختاری اور عالمی قوانین کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ امن کی ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، ہار نہیں مانیں گے، محفوظ سمندری راستوں کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان کا ایران سے مکمل اظہار یکجہتی، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان نے ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کے حق دفاع کی بھرپورحمایت کرتے ہیں، گزشتہ اجلاس میں خطرناک کشیدگی سے خبردار کیا گیا تھا، سفارت کاری سے امن کی کوششوں کو نظر انداز کیا گیا۔

پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے یو این چارٹر کے مطابق اصولی مؤقف اپنایا۔




Recommended Articles