انڈونیشیا میں طوفانی بارش کے دوران طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Published On 02 July,2025 01:38 am

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں طوفانی بارش کےدوران طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

شدید بارش اور تیز ہواؤں کے دوران طیارے نے لینڈ کرنے کی کوشش کی، رن وے کے قریب پہنچتے ہی طوفان کے باعث بے قابو ہوکر طیارہ اچانک ایک طرف جھک گیا۔

خوش قسمتی سے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا، بوئنگ 737 طیارے میں 177 مسافر سوار تھے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔