ٹرمپ اور زیلینسکی میں ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین کی فضائی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق

Published On 04 July,2025 09:25 pm

کیف: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

کیف سے یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا، اس موقع پر دونوں صدور نے دفاعی پیداوار کے ساتھ ساتھ مشترکہ خریداری اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران صدر ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے یوکرین تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔