بھارت میں مون سون نے تباہی مچا دی ، 69ہلاک ، 37افراد لاپتہ

بھارت میں مون سون نے تباہی مچا دی ، 69ہلاک ، 37افراد لاپتہ

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، تین دن سے مسلسل بارش کے باعث متعدد شہری علاقے زیر آب آ چکے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کئی علاقوں میں بجلی منقطع، سیکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں اور ریاستی وزیراعلیٰ کی جانب سے چاول پر مشتمل امدادی خوراک روانہ کر دی گئی۔

علاوہ ازیں بھارت کی دیگر ریاستوں میں بھی مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے تباہی کی اطلاعات شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ مزید شدید اور غیر متوقع ہو سکتا ہے۔