شام میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، مسلح جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک

Published On 14 July,2025 05:54 pm

سویدا: (دنیا نیوز) شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، مسلح جھڑپوں میں 30 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

خبرایجنسی کے مطابق سویدا شہر میں فرقہ وارانہ جھڑپیں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرقہ وارانہ جھڑپیں یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر شروع ہوئیں۔

شامی وزارت داخلہ نے مسئلے کے حل کیلئے سویدا شہر میں براہ راست مداخلت کا اعلان کر دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق حالیہ فسادات شام میں 14سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ کے خاتمے پر امریکا ،برطانیہ اور یورپی یونین نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔