حماس مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

Published On 15 July,2025 06:30 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی ٹینکوں پر حماس جنگجوؤں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ٹینک بھی تباہ ہوگئے، ایک اسرائیلی فوجی افسر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔