یاونڈے: (ویب ڈیسک) کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا (Paul Biya) نے مسلسل آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
1960 میں فرانس سے آزادی کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر پال بیا 1982 سے اقتدار میں ہیں اس وقت دنیا کے معمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔
کیمرون کے صدر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے ان کا عزم ان سنگین چیلنجز کے مطابق ہے جن کا ملک کو سامنا ہے۔
کیمرون کے صدر نے 2008 میں آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی اور 2018 میں متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ لے کر جیتے تھے، 12 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں پال بیا کے خلاف کئی اپوزیشن رہنما بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔