طویل جنگ کیلئے تیار، عارضی جنگ بندی کی کوششیں جاری رہیں گی: حماس

Published On 19 July,2025 03:47 am

غزہ: (دنیا نیوز) ترجمان حماس ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے طویل جنگ کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان حماس ابوعبیدہ نے ٹیلی ویژن پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، مستقل سیز فائر کے بغیر عارضی جنگ بندی ممکن نہیں، معاہدہ نہ ہوا تو تصادم کے مکمل خاتمے کیلئے مزید نئی شرائط شامل ہوں گی۔

ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ امریکی حمایت یافتہ تجویز پر 10 روز بات چیت جاری رہی، حماس غزہ میں قید اسرائیلیوں کو رہا کرنا چاہتی ہے لیکن جنگی مجرم نیتن یاہو انکاری ہے۔