لندن: (دنیا نیوز) فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنے پر 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف لندن سمیت مانچسٹر، ایڈنبرا، برسٹل اور ٹروڈو میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
حکومت نے فلسطین ایکشن کو دو ہفتے قبل دہشت گروپ قرار دیا تھا، لندن میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں نسل کشی کی مذمت اور فلسطین ایکشن کی حمایت کا اظہار کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض مظاہرین کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لے کر گئی، میٹ پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر 55 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دو ہفتے قبل بھی فلسطین ایکشن کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں تقریباً 70 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔