مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل پر کانفرنس آج نیویارک میں ہوگی: سعودی عرب

Published On 28 July,2025 06:39 am

نیویارک: (دنیا نیوز) سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سرگرم ہوگیا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل پر کانفرنس آج سے نیویارک میں ہوگی، کانفرنس فلسطین پر ہمارے دیرینہ مؤقف کے مطابق ہوگی، سعودی قیادت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس سے عالمی قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار اورخطے میں امن اور استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کے لئے ناکافی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان بہت اہم لیکن بہت تاخیر سے کیا گیا اقدام ہے، صرف اعلانِ غزہ میں شدید تکالیف کے شکار افراد کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا، امداد تک رسائی آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں فوری تیز کی جانی چاہیے۔

برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ہمیں ایک جنگ بندی کی ضرورت ہے جو جنگ کو ختم کرے، یرغمالیوں کی رہائی ہو اور زمینی راستے سے امداد بغیر رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دی جائے۔