تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے گی۔
غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کریں گے اور حماس کو تباہ کر کے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو شکست دینے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے جنگ وسیع کرنے کے ساتھ مذاکرات بھی کر رہے ہیں، ہم جو بھی راستہ اختیار کریں، ہمیں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔