واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حماس ہتھیار ڈال دے، یرغمالیوں کو رہا کر دے، اس کے بعد جنگ ختم ہو جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کیلئے پر امید ہے، محاصرے اور امداد بندش کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں، امداد فراہمی سے ہی بات چیت کی توقع ممکن ہے۔
حماس سربراہ خلیل الحیا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ غزہ کا محاصرہ کر کے فاقوں میں بدل دیا گیا، غزہ میں فلسطینی شہریوں کو فوری امداد کی فراہمی بنیادی حق ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے جنگ بندی نہ ہونے کو عالمی ناکامی قرار دے دیا، انہوں نے کہا غزہ میں عارضی وقفے ناکافی ہیں، فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، غزہ میں امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے۔