لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں اولمپکس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرئے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہو گا، پاک بھارت جنگ سمیت دنیا میں 5جنگیں رکوائیں، یوکرین جنگ سابق صدر بائیڈن کی پیدا کردہ جنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹے میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سٹیووٹکوف کی آج ماسکو میں اہم ملاقاتیں ہوں گی، غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل غزہ میں خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا، عرب ممالک غزہ والوں کیلئے مالی امداد فراہم کریں گے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان
صدر ٹرمپ نے امریکا میں 2028ء اولمپکس کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی، فورس کے قیام کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔