نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ بھی ناکام ہوگیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار عوامی سطح پر 5 اگست کے اقدامات کی کھلی مخالفت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شوپیان، سری نگر اور دیگر علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، کشمیری عوام نے طویل خاموشی توڑ دی اور بھارتی بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی جبر، پابندیوں اور خوف کے باوجود کشمیریوں نے جرأت مندانہ آواز اٹھائی، پانچ اگست کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف وادی میں عوامی غصہ بڑھتا جار رہا ہے، سری نگر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ عوامی ردعمل قابو سے باہر ہو رہا ہے۔
شوپیان میں بینرز آویزاں کئے گئے، احتجاجی نعرے لگائے گئے اور علامتی ریلیاں نکالی گئیں۔
کشمیری عوام نے دو ٹوک پیغام دیا کہ خاموشی کا وقت ختم ہوگیا، کشمیر کی گلیوں میں احتجاج کی صداؤں نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں، بھارتی میڈیا خاموش رہا لیکن بین الاقوامی میڈیا نے خبر دے دی۔