غزہ میں زندگیاں بچانے کا موقع تیزی سے ختم ہورہا ہے: ریڈ کراس

Published On 06 August,2025 05:40 pm

غزہ: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں زندگیاں بچانے کا موقع تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں زندگیاں بچانے کا موقع تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے جبکہ یورپی کمیشن کی نائب صدر نے اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کی رپورٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور جبری قحط سے یومیہ 28 بچے قتل ہو رہے ہیں، فلسطینی سول ڈیفنس نے اقوام متحدہ اور امدادی اداروں سے فوری امداد اور مداخلت کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 83 فلسطینی شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 58 امداد کے منتظر فلسطینی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس نے غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حماس رہنما کا کہنا ہے کہ فلسیطینی مزاحمتی تنظیم کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔