صیہونی فوج کی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بارود کی بارش، مزید 84 شہید

Published On 04 September,2025 05:35 pm

غزہ : (دنیا نیوز) صیہونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بارود کی بارش کردی ، 24 گھنٹوں میں مزید 84 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگی صورتحال کے پیش نظر شہر میں بھوک کے ڈیرے ہیں، غذائی قلت نے مزید 6 افراد کی جان لے لی، اسرائیل کے مسلط کردہ جبری قحط کے باعث 370 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جبری قحط سے جاں بحق ہونے والوں میں 131 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جنگ کے دوران اب تک 21 ہزار فلسطینی بچے معذور ہو چکے ہیں، صیہونی فوج کے حملوں سے زخمی بچوں کی تعداد 40 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 231 ہوگئی ہے۔

یونیسیف نے اپیل کی ہےکہ غزہ میں زندگیاں داؤ پر ہیں، انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، غزہ میں پانچ سال سے کم عمر ہربچہ خوراک کی کمی کا شکار ہے۔