غزہ میں مشنز کو انجام تک پہنچایا جائے گا،اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی

Published On 03 September,2025 02:17 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں مشنز کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں حماس کو شکست دیں گے، مشرقی وسطیٰ میں ایران کے گٹھ جوڑ کو ختم کریں گے، غزہ کی ناکہ بندی جاری رہے گی، یمن میں حوثیوں پر اسرائیل کے حملے بڑھیں گے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا بھی کہنا تھا کہ اسرائیل فتح تک جنگ جاری رکھے گا، اسرائیل اپنی کارروائیوں میں اضافہ کرنے جارہا ہے۔