واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو مسائل کا سامناکرنا پڑے گا،امریکا نے فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کو آگاہ کر دیا ہے، مارکو روبیو نے مغربی کنارے کو اسرائیل سے الحاق پر بات کرنے سے گریز کیا۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا اور بلجیئم بھی ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والوں میں شامل ہیں۔