تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بیلجیئم کے فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کے اعلان پر تلملا اٹھے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا بیلجیئم کے وزیراعظم ایک کمزور رہنما ہیں جو اسرائیل کی قربانی دے کر حماس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل اس پر راضی نہیں ہوگا اور اپنا دفاع جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ فرانس کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے 10 سے زائد مغربی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔