تل ابیب: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ٹرمپ ناخوش ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر حملہ امریکا اسرائیل تعلقات پراثر انداز نہیں ہوگا، اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے، قطر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے، قطر پر حملے کے اثرات سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم سے بات کروں گا۔
مارکو روبیو اہم دورے پر اسرائیل پہنچ گئے، وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔