لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں اسرائیلیوں کی شمولیت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں پر پابندی آئندہ سال سے نافذ العمل ہوگی، کالج کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری خون ریزی شدت اختیار کر چکی ہے جس کے باعث ہزاروں فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں، غذائی قلت اور قحط سے ہلاکتیں بھی کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔