پنسلوانیا میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 3 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

Published On 18 September,2025 06:15 am

پنسلوانیا: (دنیا نیوز) امریکا میں فائرنگ کے واقعات تھم نہ سکے۔

پنسلوانیا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پنسلوانیا پولیس کے مطابق دوران تلاشی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے، امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی کیمپس میں معمول کی تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں۔

فائرنگ کے بعد کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی تھی اورطلبہ وعملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔