دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Published On 18 September,2025 01:14 am

نیویارک: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو حقوق سے محروم رکھنا ناقابل برداشت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کا قتل عام اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابل قبول ہے، فلسطینی ریاست کا قیام حماس کیلئے نہیں بلکہ مظلوم فلسطینی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔