نیویارک: (دنیا نیوز) قطر پر اسرائیلی حملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
پاکستان اورالجزائر نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے مطابق آج اجلاس میں قطری وزیراعظم شرکت کر سکتے ہیں، قطر نے اقوام متحدہ کو خط میں دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی تھی۔
قطر نے اسرائیلی حملے کو قطری شہریوں اور یہاں رہنے والوں کیلئے ’سنگین خطرہ‘ قرار دیا، سعودی ولی عہد نے خطے میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی تھی، ہم برادر ملک قطرکے ساتھ ہیں، قطر کی جانب سے کئے جانے والے ہر اقدام میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امن کیلئے سب ممالک کو ذمہ داری سے کام لینا ہوگا۔