اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس قطر کی درخواست پر ملتوی

Published On 11 September,2025 01:40 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس قطر کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا۔

قطر پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان اور الجزائر نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے مطابق آج اجلاس میں قطری وزیراعظم شرکت کر سکتے ہیں۔

قطر نے اقوام متحدہ کو خط میں دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی تھی، قطر نے اسرائیلی حملے کو قطری شہریوں اور یہاں رہنے والوں کیلئے ’سنگین خطرہ‘ قرار دیا ہے۔